راولپنڈی : زیر زمین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا، سڑک میں شگاف پڑ گیا

راولپنڈی : زیر زمین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا، سڑک میں شگاف پڑ گیا

(ویب ڈیسک ) راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیابان سر سید میں زیر زمین سیوریج پائپ لائن میں دھماکا ہوا ، جس  کے باعث   سڑک میں شگاف پڑ گیا اورقریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔

Watch Live Public News