پاسدارانِ انقلاب نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوؤں کو مسترد کردیا

پاسدارانِ انقلاب نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوؤں کو مسترد کردیا
کیپشن: پاسدارانِ انقلاب نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوؤں کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک: ایران کی عسکری تنظیم پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان پاسداران انقلاب ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کیا امریکا کے اندرونی اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ وہ خود ہی اپنے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، ٹرمپ اپنی ناکامی کو معاہدہ قرار نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مرضی کے بغیر نہ تیل کی پرانی قیمتیں بحال ہوں گی اور نہ ہی سابقہ نظام واپس آئے گا۔

ابراہیم ذوالفقاری کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا خیال ترک کر دینا چاہیے، ہماری پہلی اور آخری بات یہی ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ ہے اور وہاں نئی قیادت ایک ممکنہ معاہدے کی جانب بڑھ رہی ہے، تاہم ایران نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

Watch Live Public News