(ویب ڈیسک)خلیج میں کشیدگی کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے، لیکن مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں نے بھارتی عوام کو دوبارہ پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا ۔
متحدہ عرب امارات کے جریدہ" خلیج ٹائمز " نے نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات آشکار کردیئے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق گیس کی قلت نے بھارت کے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلےجلانے پر مجبور کر دیا ہے۔بڑی تعداد میں بھارتی عوام گیس سے محروم جبکہ مارکیٹوں میں ملنے والی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔
دوسری جانب مودی سرکار کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث بھارتی عوام پیٹرول کے حصول کیلئے طویل قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق نااہل مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث غریب بھارتی عوام کیلئے ایک وقت کے کھانے کے لیے چولہا جلانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی تمام تر توجہ ایران کے خلاف اسرائیل نواز پالیسیوں پر مرکوز رہی، جس کے باعث آج پورا بھارت گیس اور پیٹرول کے بحران سے دوچار ہے۔