(ویب ڈیسک) ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی تجاویز مسترد کردیں۔
ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق جنگ اپنے وقت اور اپنی شرائط پر ہی ختم کریں گے،مطالبات پورے ہونے تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔
ایرانی پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکا کی تجاویز غیر حقیقت پسندانہ اور زمینی حقائق سے متصادم ہیں،قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔