(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی ادارے یکم اپریل سے ہی کھلیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے نیا بیان دیا ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی ادارے یکم اپریل سے ہی کھلیں گے ۔
انہوں نے چھٹیوں میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن کی تردید کردی ۔
صوبائی وزیر تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کی تردید کردی۔
رانا سکندر حیات کاکہنا ہے کہ والدین جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں ۔ سوشل میڈیا پر چھٹیوں بڑھانے کے حوالے سے تمام پھیلائی گئی نیوز درست نہیں ہیں۔