شہباز شریف کےعشائیہ کی اندرونی کہانی

شہباز شریف کےعشائیہ کی اندرونی کہانی
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا شہباز شریف کے گزشتہ روز کے عشائیہ کے حوالے سے کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق کر لی جائے اور اس حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے عشائیہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محسن خان داوڑ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بھی عشائیہ میں شریک ہوئے ٗ شہبازشریف نے اپوزیشن پر پارلیمان کے اندر متحد ہوکر بجٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا ٗ عشائیہ میں پی ڈی ایم سے متعلق امور زیر غور نہیں آئے، نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیشکش یا تجویز دی گئی ۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ عشائیہ میں شہباز شریف نے اپوزیشن کو غلط معاشی اعدادوشمار پیش کرنے کے معاملے پر مشترکہ ردعمل اختیارکرنا کے لئے کہا ٗ شہباز شریف نے اپوزیشن کو مل کر حکومت کی تاریخی نااہلی اور نالائقی بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ عوام اور ملک کے مفادات کی حقیقی ترجمانی اپوزیشن کا فرض ہے جسے بھرپور طورپر ادا کیاجائے۔ مریم اورنگزیب نے مطابق شہباز شریف نے زور دیا کہ پارلیمان کے اندر اپوزیشن کی متحدہ آواز سے حکومت کو عوام دشمن اقدامات سے روکنا ضروری ہے ٗ میڈیا سے درخواست ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عشائیہ سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں ٗ میڈیا سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی خبر بغیر تصدیق نہ چلائی جائے۔

Watch Live Public News