لاہور ( ویب ڈیسک )معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت عوامی خدمت سے عوام کے دلوں میں گھر کر رہی ہے، ٹائیں ٹائیں فش" اپوزیشن کے جمہوری جھوٹوں کا مقدر بن رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کو روکنے کی بات کرنے والے درحقیقت ترقی و خوشحالی کا سفر روکنے کے درپے ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت معیشت کی بہتری، صحت و تعلیم اور دیگر عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں، غربا کیلئے سستے گھر، پناہ گاہیں اور احساس پروگرام شروع کیا گیا۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1397045749586694146انہوں نے ٹویٹ کیا کہ عالمی وباء کے باوجود ایکسپورٹس میں تاریخی اضافہ ہوا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر محاذ پر بہترین سفارتکاتی کی گئی، کرنٹ اکاؤنٹ منفی سے مثبت اور بدحال ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی ممکن ہوئی، نئے ڈیمز کی تعمیر اور نہری نظام کی بہتری پر کام جاری ہے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ کسان کارڈ، صحت کارڈ، میڈیسن کارڈ کا اجراء کیا گیا، کفایت شعاری مہم کے تحت حکومتی اخراجات میں ریکارڈ کمی کی گئی، حکومتی اقدامات عوام کیلئے باعث اطمینان اور اپوزیشن کی مفادات پر مبنی سیاست کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔