راؤ یاسر کا پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان

راؤ یاسر کا پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان
ملتان: راؤ یاسر نے پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان کردیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے ملتان میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فامر سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھایا تھا ، نیا تو نہ بنا سکا ، بچا کچھا پاکستان بھی عمران خان نے یوتھ کے ذریعے ختم کروانا چاہا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یوم تکریم شہدا پر تحریک انصاف حقیقی کی بنیاد رکھ رہے ہیں اور جو کارکنان بے گناہ قید ہیں ہم انہیں بازیاب کروائیں گے ۔ راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کا سابق وزیر اعظم عمران خان کو سب نے بتایا مگر انہوں نے کسی کی نہیں سنی ۔ بشریٰ بی بی کی کرپشن پر عمران خان نے آنکھیں بند کر لیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔