جناح ہاؤس حملہ کیس: 16 شر پسند ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے

جناح ہاؤس حملہ کیس: 16 شر پسند ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے
لاہور: انسداددہشت گردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ملڑی ایکٹ کے تحت کاروائی کے لیے کمانڈنگ افسر نے 16 شرپسندوں کی حراست مانگ لی۔ لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کرلیا۔ عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈ نگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر افسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3,7 اور نو کے تحت قصور وار پائے گے، انکے مطابق ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے۔ فیصلے کے مطابق پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا، سپرٹینڈنٹ کیمپ جیل سولہ ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کردے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔