وزیراعلیٰ کا ایک اور عوامی قدم: بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں!

وزیراعلیٰ کا ایک اور عوامی قدم: بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں!
کیپشن: Another public step of the Chief Minister: Preparations for local elections!

ویب ڈیسک: وزیراعلی مریم نواز شریف کی قائم کردہ کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس میں لوکل گورنمنٹ بل کی تیاری پر غور کیا گیا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد اور کمیٹی کے ارکان ایم پی ایز نے بھی شرکت کی۔ بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیربلدیات نے بتایا کہ ایسا قانون بنانا چاہتے ہیں جو دیرپا اور مستحکم بلدیاتی نظام کا ضامن ہو۔ کمیٹی اپنی تجاویز اور سفارشات پنجاب کابینہ کو بھجوائے گی۔

ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کے لئے مؤثر قانون سازی ضرروی ہے۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے کئی مسائل حل ہو سکیں گے۔

Watch Live Public News