ورلڈکپ میں پہلی بار3 پاکستانی ایمپائرز کی سلیکشن، علیم ڈار بھی خوش

ورلڈکپ میں پہلی بار3 پاکستانی ایمپائرز کی سلیکشن، علیم ڈار بھی خوش
سورس: publicnews

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان : ورلڈکپ میں پہلی بار3 پاکستانی ایمپائرز کی سلیکشن کے بعد پی سی بی پوڈ کاسٹ میں علیم ڈار سے دلچسپ گفتگو کی۔ 

ویب ڈیسک: پی سی بی پوڈ کاسٹ میں علیم ڈار کی ورلڈکپ کے لئے سلیکٹ ہونے والے پاکستانی  ایمپائرز کے ساتھ گفتگو۔ 

علیم ڈار کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پہلی بار تین پاکستانی ایمپائر فرائض سرانجام دیں گے، ڈی آر ایس ٹیکنالوجی سے میں نے خود کو آرام دہ محسوس کیا، ایشزسیریز کی ایمپائرنگ میں پریشرکم ہوتا تھا جبکہ پاکستان کےمیچز میں پریشرزیادہ ہوتا تھا۔ 

احسن رضا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈی آر ایس سے لوگوں کے شکوک کافی حد تک کلیئر ہوگئے، بطورایمپائر ڈی آرایس ٹیکنالوجی کےبغیرتھوڑا بےچین محسوس کرتا ہوں،اگر کسی ڈومیسٹک میچ میں بھی پوری ٹیم اپیل کرتی ہے اور شک ہوتا ہےتو وہ ٹیکنالوجی دور کر دیتاہے،میں ٹیکنالوجی کا مداح ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص ذہنی طور پر مضبوط ہوتا ہےوہ ہی اچھا ایمپائر بنتا ہے، فیملی کے سپورٹ کے بغیر ایمپائرنگ نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب آصف یعقوب کا کہنا تھا کہ میرے لئے ورلڈکپ پہلا بڑا ایونٹ ہے اور بہت پرجوش ہوں، ورلڈکپ میں نیوٹرل ٹیمیں ہونے کی وجہ سے پریشر کم ہوتاہےجبکہ ہوم سیریز میں پریشر زیادہ ہوتاہے، آئی سی سی ایلیٹ پینل میں  جگہ بنانا میری خواہش ہے۔

اس موقع پر راشد ریاض نے کہا کہ کرکٹ کھیلتے وقت ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ایمپائر بننا ہے، ورلڈکپ میں ایمپائرنگ کے لئے سلیکٹ ہونے کی امید نہیں تھی، ورلڈکپ میں اپنا بہترین کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایمپائرنگ کے دوران اپنی فیملی کو مس کرتے ہیں، پی ایس ایل نے جیسے کرکٹرز کےلئے مواقع پیدا کئے ویسے ایمپائرز کے لئے بھی مواقع پیدا ہوئے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔