نیتاامبانی کا بہو کیلئے دبئی میں عالیشان بنگلے کا تحفہ، قیمت حیران کن

نیتاامبانی کا بہو کیلئے دبئی میں عالیشان بنگلے کا تحفہ، قیمت حیران کن
کیپشن: Nita Ambani's daughter-in-law gets a luxury bungalow in Dubai for a staggering price

ویب ڈیسک: ایشیاء کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کو دبئی میں واقع 64 کروڑ روپے مالیت کا عالیشان بنگلہ تحفے میں دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی نے دبئی کے مہنگے ترین ساحلی علاقے پام جمیرا میں یہ بنگلہ خریدا تھا جو شہر کے مہنگے ترین گھروں میں سے ایک ہے۔
اس بنگلے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ 70میٹر طویل ساحل بھی اس کا حصہ ہے۔ گویا امبانی خاندان دبئی کے اس 70میٹر طویل ساحل سمندر کا بھی مالک ہے۔ یہ گھر 10انتہائی پرتعیش بیڈرومز پر مشتمل ہے۔ 

گھر کا بیرونی منظر اور اندرونی تزئین و آرائش آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی ہے۔ بنگلے میں ایک بڑے ڈائننگ روم کے علاوہ سوئمنگ پول بھی شامل ہے۔ 

واضح رہے کہ رادھیکا مرچنٹ، مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے چھوٹے صاحبزادے اننت امبانی کی دلہن بننے جا رہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اننت اور رادھیکا کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات ہوئیں، جس میں بھارتی فلمی ستاروں اور مقامی قابل ذکر شخصیات کے علاوہ بل گیٹس اور ایلون مسک سمیت متعدد بین الاقوامی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ اننت اور رادھیکا کی شادی رواں سال جولائی میں ہونے جا رہی ہے۔

Watch Live Public News