فیمس سنگر دلجیت دوسانجھ نے پاکستانیوں کو خوش کردیا؛ ویڈیو شیئر

فیمس سنگر دلجیت دوسانجھ نے پاکستانیوں کو خوش کردیا؛ ویڈیو شیئر
کیپشن: diljit dosanjh
سورس: instagram

(ویب ڈیسک)بھارت میں  پنجاب سے تعلق فیمس سنگردلجیت دوسانجھ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، دلجیت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ”اڈی جا“ کو کنسرٹ میں انٹری کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دلجیت دوسانجھ سب سے زیادہ مشہور اور فالو کیے جانے والے ہندوستانی پنجابی گلوکار ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 20 ملین کے حیرت انگیز فالوورز ہیں۔بالی ووڈ میں متعدد سپرہٹ فلمیں بھی کرچکے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ”گڈ نیوز“، ”اڑتا پنجاب“، ”امبرساریا“، ”جٹ اینڈ جولیٹ“ اور دیگر شامل ہیں۔

دلجیت کو پاکستانی گلوکاروں کی تیار کردہ پنجابی موسیقی بہت پسند ہے۔ اپنے پچھلے کنسرٹس میں سے ایک میں ، انہوں نے شازیہ منظور کا مشہور پنجابی گانا ”بتیاں بوجھائی رکھدی“ گایا تھا۔ دلجیت دوسانجھ اس وقت امریکہ میں کنسرٹ کر رہے ہیں۔

گذشتہ رات گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ”اڈی جا“ کو کنسرٹ میں انٹری کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔کوک اسٹوڈیو کا مشہور گانا پاکستانی گلوکار محسن عباس حیدر نے گایا، لکھا اور کمپوز کیا ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے ویڈیو بھی شیئر کی۔

محسن عباس حیدر نے اپنے کنسرٹ میں ان کے گانے کو پیش کرنے پر دلجیت دوسانجھ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ”تھینک یو پاجی، میرے گانے“اڈی جا“ کو عزت بخشنے پر۔ بہت پیار اور احترام“۔

Watch Live Public News