"میری نسوں میں گرم خون نہیں،سندور بہتا ہے"،مودی کا متنازع بیان اُلٹا پڑ گیا

کیپشن: "میری نسوں میں گرم خون نہیں،سندور بہتا ہے"،مودی کا متنازع بیان اُلٹا پڑ گیا

ویب ڈیسک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا حالیہ متنازع بیان جس میں انہوں نے کہا کہ "میری نسوں میں خون نہیں، سندور بہتا ہے"، عوامی حلقوں میں شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ بھارتی عوام، بالخصوص خواتین، نے مودی کی اس غیر سنجیدہ اور جذباتی بیان بازی پر شدید ردعمل دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  بھارتی خواتین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سندور کا سوداگر ہے،جو خود سندور کا مان نہ رکھ سکا وہ اس کی قیمت کیا جانے،آپریشن سندور نام رکھ دینے سے آپ سچائی نہیں چھپا سکتے،پہلگام میں بیوہ ہونے والیوں کا اب تک مداوا کیوں نہیں کیا گیا،بھاری فوج کی موجودگی میں دہشتگرد کاروائی کر کے چلے گئے وہ اب تک کیوں نہیں پکڑے گئے۔

بھارتی عوام نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے کہنے پر سیز فائر کیوں کیا، آپ کس بات کے وزیراعظم ہیں،حملے کے بعد آپ پہلگام کیوں نہیں گئے، مودی لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں،صرف گودی میڈیا ہی مودی کے گن گا رہا ہے، اصلیت عوام سے پوچھیں،پہلگام متاثرین کی دادرسی کے بجائے مودی بہار میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں۔

Watch Live Public News