"معرکۂ حق":پاک فوج کی عظیم فتح، آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

کیپشن: "معرکۂ حق":پاک فوج کی عظیم فتح، آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

ویب ڈیسک:پاکستان کی مسلح افواج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے "آپریشن بنیان المرصوص" کی شاندار کامیابی کے بعد ایک ولولہ انگیز ملی نغمہ ریلیز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نغمے کا عنوان ہے: "دھڑکن پہ ایک ہی نام"۔ نغمے میں آپریشن بنیان المرصوص کی عظیم کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی  بھرپور ترجمانی کی گئی ہے،نغمے کے بول شہداء، غازیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کا عہد دلاتے ہیں۔

ملکی دفاع کے لیے پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ موجود ہے۔

دشمن یہ یاد رکھے، "ہر لمحہ تیار ہم" صرف نعرہ نہیں عزم ہے۔

"پاک وطن، پاکستان" نغمے کا مرکزی پیغام: حب الوطنی اور اتحاد۔

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ، قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کا اظہار ہے۔

Watch Live Public News