ویڈیو؛ کراچی کنگز کی کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی فینز کے دل جیت لئے

ویڈیو؛ کراچی کنگز کی کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی فینز کے دل جیت لئے

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کی کپتان ڈیوڈ وارنر نے اپنے فینز کیلئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر کنگز کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ٹورنامنٹ کا اختتام اچھا نہیں ہوا لیکن میں اپنی ٹیم کے ہر فرد کی محنت پر بےحد فخرمحسوس کرتا ہوں۔

کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ فینز کی سپورٹ کا شکریہ خاص طور پر ان شہروں کی عوام کا شکریہ جہاں میچز میں ٹریفک بندش کے مسائل پیش آئے۔

ڈیوڈ وارنر نے سیکیورٹی اہلکاروں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ہماری حفاظت کو یقینی بنانے پر سیکیورٹی فورسز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر یادگار رہا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے ایلی منیٹر راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

Watch Live Public News