(ویب ڈیسک ) کراچی میں بجلی پانی کی بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے جس کے باعث مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں بجلی پانی کی بندش، پریشان شہری سڑکوں پر آگئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عوام کا بجلی پانی کی بندش پر احتجاج جاری ہے۔
شہری کے چار مقامات پر احتجاج کیا جارہاہے۔ سخی حسن،کالا پل،کورنگی چکراگوٹھ اور لیاقت آباد میں احتجاج جاری ہے۔ شہری انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں ۔
احتجاج کے باعث سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر علاقائی فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی،کے-الیکٹرک کا عملہ فالٹ کی درستی میں مصروفِ عمل ہے، فالٹ دُرست ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی ۔