خضدار حملہ؛بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے: وزیراعظم

خضدار حملہ؛بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے دو  بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، وزیرِ اعظم کا بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کا اسکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ انکی بلوچستان میں تعلیم  دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگردوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کیں۔
بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ ان دہشتگردوں کے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل، ننھے و معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں دھشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے ان معصوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں۔

Watch Live Public News