نئے آرمی چیف اور سی جے سی ایس سی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

نئے آرمی چیف اور سی جے سی ایس سی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے گزٹ نوٹی فیکیشنز جاری کر دئیے ہیں۔ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سید عاصم منیر کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتیاں اور ترقیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی ، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت ہوئیں ہیں۔وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دیدی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔