مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش

مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش
سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد الزہرانی کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ الحرم کی ایمبولینس سینٹر میں تعینات سعودی ریڈ کریسنیٹ اتھارٹی کی ٹیم ایمرجنسی کی اطلاع ملنے پر مذکورہ مقام پر پہنچی ، جہاں پہنچنے پر ان‌کو‌ پتا چلتا ہے کہ ایک حاملہ خاتون کی حالت نازک ہے اور بچے کی پیدائش کا بھی عمل شروع ہوچکا ہے۔ سعودی ریڈ کریسنیٹ اتھارٹی کی ٹیم نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور خاتون نے ایک بچے کو جنم دیا ، بعد ازاں چیک اپ کے بعد نومولود اور خاتون کو باب جبریل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم میں موجود ایک ہیلتھ پریکٹیشنز کے تعاون سے بچی کی پیدائش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔