ملک میں جمادی الاول کا چاند نظر آگیا

ملک میں جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
یکم جمادی الاول 1444 ہجری 26 نومبر بروز ہفتہ کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جمادی الاول کا چاند نظرآگیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جمادی الاول 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔اعلان کے مطابق ہفتہ 26 نومبرکو یکم جمادی الاول 1444 ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔