شجر عباس ایک بار پھر پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے

شجر عباس ایک بار پھر پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے
لاہور: قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے سو میٹر میں پہلی پوزیشن شجر عباس کے نام رہی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پہلے روز شجر عباس ایک بار پھر پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے۔ انہوں نے 100 میٹر ریس میں10 اعشاریہ 43 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خیال رہے کہ شجر عباس رواں برس برمنگھم میں ہونےوالے کامن ویلتھ گیمز کی 200 میٹر ریس کے فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پاکستان آرمی کی تامیم خان ملک کی تیز ترین اتھلیٹ خاتون بن گئیں، تامیم خان نے 11.86 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا ۔جبکہ واپڈا کی ملہان امتیاز نے دوسری اور آرمی کی مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 50ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔