ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 40 سال کی عمر میں بھی اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایسا انوکھا گول کیا کہ شائقین ورطہ حیرت میں ڈوب گئے۔
پرتگال کے سپر اسٹار، کرسٹیانو رونالڈو اپنی بے مثال مہارت، مکمل عبور اور زبردست فٹنس کے باعث دنیا کے مقبول ترین فٹبالرز میں شامل ہیں۔ جب سے رونالڈو سعودی عرب کی ایک لیگ میں شامل ہوئے ہیں، ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، اور ان کا ہر میچ شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ بن چکا ہے۔
Call it skill, call it instinct… we call it Ronaldo pic.twitter.com/diFN85oBCI
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) November 23, 2025
حال ہی میں ایک میچ کے دوران، رونالڈو نے ایسا شاندار اوور ہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا کہ دیکھنے والے شائقین کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ 40 سالہ فٹبالر نے یہ کمال کا گول 96 ویں منٹ میں کیا، جب عام طور پر کھلاڑی تھک چکے ہوتے ہیں۔ اس گول نے ان کی زبردست فٹنس اور کھیل کے تئیں ان کے جذبے کا واضح مظاہرہ کیا۔
یہ گول رونالڈو کے کیریئر کا 954 واں گول تھا، اور اسے اس سیزن کے بہترین گولز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ رونالڈو کی یہ شاندار پرفارمنس ایک اور مثال بن گئی ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے، جب تک آپ کی محنت، لگن اور فٹنس کا جذبہ زندہ ہو۔