ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اہم اور غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق علی لاریجانی گزشتہ شب پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ علی لاریجانی صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کا ایک تاریخی اور غیر معمولی دورہ کر رہے ہیں۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت  ہے۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے اسٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی کا یہ اہم دورہ اسی سمت میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود سیاسی، سیکورٹی، سرحدی انتظام، انسداد دہشتگردی، معاشی تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کریں گے۔

Watch Live Public News