ویب ڈیسک: مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، اس بار اپنے بوائے فرینڈ کے حوالے سے بیان دے کر توجہ حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسا بوائے فرینڈ چاہتی ہیں جو انہیں مالی طور پر سپورٹ کرے۔
سامعہ نے کہا کہ فی الحال میں اپنی اخرجات خود برداشت کر رہی ہوں، لیکن دبئی میں لڑکیوں کے لیے بغیر بوائے فرینڈ کے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔ میں 3 ماہ سے سنگل ہوں اور اب مجھے ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے۔" ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس پر شدید تنقید بھی کی گئی۔ ایک صارف نے کہا، "کوئی بھی آپ پر مفت خرچ نہیں کرے گا، اس کے بدلے ناجائز تعلقات کی توقع ہوگی۔" کچھ نے ان کے اس رویے کو فحاشی اور سستی سوچ قرار دیا۔
یاد رہے کہ سامعہ حجاب اس سے قبل اپنے سابق منگیتر کے خلاف ہراسانی اور دھمکیوں کا مقدمہ درج کروا چکی ہیں، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے کارروائی کی تھی۔ بعد ازاں، سامعہ نے اپنے سابق منگیتر کو معاف کر دیا تھا۔
حال ہی میں سامعہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں یوٹیوبر رجب بٹ نے ان کے جسم کے بارے میں نامناسب تبصرے کیے، جس پر سامعہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا تھا۔ اس ویڈیو پر بھی سوشل میڈیا پر مختلف صارفین نے تحفظات کا اظہار کیا اور اسے غیر اخلاقی قرار دیا۔