پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
کیپشن: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے کامیاب ترین ٹینس کھلاڑی، اعصام الحق نے اپنے کیریئر کا اختتام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان اسلام آباد میں جاری پاکستان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اعصام الحق کا یہ آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا جس میں وہ مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔

دو دہائیوں تک عالمی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اعصام الحق نے 18 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے اور 2010 میں یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل تک پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

اعصام الحق نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا اور ان کا شمار پاکستان کے ٹینس کے سب سے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے۔

Watch Live Public News