لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت کا سنگل بنچ کا حکم معطل کر دیا

لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت کا سنگل بنچ کا حکم معطل کر دیا
کیپشن: لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت کا سنگل بنچ کا حکم معطل کر دیا

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ پر جانے کی اجازت دینے کے سنگل بنچ کے حکم کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، شیخ رشید احمد کو عمرہ کی اجازت دینے کے خلاف ایف آئی اے اور پاسپورٹ امیگریشن حکام نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔ اس پٹیشن پر ڈویژن بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور کی اور شیخ رشید احمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔

آج کی سماعت میں جسٹس رضا قریشی اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عمرہ اجازت نامے پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

اس فیصلے کے بعد شیخ رشید احمد کی توہین عدالت کی درخواست بھی غیر موثر ہو گئی۔

Watch Live Public News