پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب  تجربہ ، آئی ایس پی آر

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب  تجربہ ، آئی ایس پی آر

(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ  نے  اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب  تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلسٹک میزائل  سمندر اور زمینی اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل جدید رہنمائی نظام اور جدید منیووربلیٹی خصوصیات سے لیس ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ نیول چیف، سائنس دانوں اور انجینیئرز نے کیا۔یہ کامیابی پاکستان کی ٹیکنالوجیکل صلاحیت اور پاک بحریہ کے مضبوط عزم کا ثبوت ہے۔قومی مفادات کے مؤثر دفاع کے لیے پاک بحریہ کی وابستگی ایک بار پھر نمایاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

Watch Live Public News