خیبر پختونخوا میں تین نئے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں تین نئے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:حصول پاسپورٹ کے لئے در پیش مشکلات کے ازالہ کے احسن اقدام، خیبر پختونخوا میں تین نئے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے صوبے کے کم سہولت والے علاقوں میں تین نئے پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تین نئے قائم ہونے والے پاسپورٹ کاؤنٹرز سے عوام کے مسائل کم ہوں گے، زیادہ انتظار  نہیں کرنا پڑے گا، اس اقدام کا مقصد لوگوں کو پاسپورٹ کی خدمات ان کے گھر کے قریب فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز  ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی سے نئے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ لی۔

ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ جلد ہی پہاڑپور، پنئیالہ اور درگئی میں پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے، جن کے انتظامی امور اور دیگر تیاریاں جاری ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ان کاؤنٹرز کے قیام سے عوام کو دور دراز کے شہروں میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، جس سے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوگی۔

خاص طور پر عمرہ جانے والے افراد، بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند شہری اور دیگر ضروری سفر کرنے والے لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

دونوں حکام نے اتفاق کیا کہ جیسے ہی یہ سہولیات عوام کے لیے تیار ہوں گی، گورنر خیبر پختونخوا ان کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

 

Watch Live Public News