سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

(ویب ڈیسک ) سہ ملکی سیریز کے چھٹے میچ میں   سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے 146 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا نے147 رنز کا زمبابوے کا ہدف 17ویں اوور میں پورا کر لیا۔

پاتھوم نسانکا 98 اور کوسل مینڈس 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاتھم نسانکا  نے 58 گیندوں پر 98 رنز کی  طوفانی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے   11 چوکے اور 4 چھکے لگائے جبکہ کمیل مشارا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے  بریڈ ایونزنے 1 وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News