اداکارہ حرامانی کی بولڈ ویڈیو منظرعام پر آگئی

اداکارہ حرامانی کی بولڈ ویڈیو منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی اپنے منفرد انداز اور مزاحیہ ویڈیو کلپس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، انہیں سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا گیا،اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بے تکلفانہ انداز میں فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ 

 اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر، ویؑڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ناقدین کی پروا کئے بغیر اداکارہ کی کئی ایسی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جن میں انہیں نامناسب انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، اس بار پھر اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے تبصے کررہے ہیں، کچھ صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو پسند کیا تو کچھ نے سخت غصے کا اظہار کیا۔ 

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کا ’ٹائٹ آؤٹ فٹ‘ پہنے ہوئے فوٹو شوٹ کروا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ کی ویڈیو بھی بن رہی ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کو فوٹو  اور ویڈیو بنانے کے لئےمختلف پوز بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پہنے ہوئےپر سوشل میڈیا صارفین خاموش نہ رہ سکے اور اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حرامانی کی یہ ویڈیو دو روز قبل بنا کر ’ stylebyhassan‘ اور دو اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھیں جبکہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤئٹ پر بھی ان کو اپلوڈ کیا۔ 

Watch Live Public News