پاکستان نے تاریخ بدل دی، بھارت کو عبرتناک شکست

پاکستان نے تاریخ بدل دی، بھارت کو عبرتناک شکست
دبئی: پاکستان نے تاریخ بدل دی، بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عبرتناک شکست، پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم نے بھارتی ٹیم کے 152 رنز کے ہدف کوبغیر کسی نقصان پر اٹھارویں اوور میں حاصل کر لیا۔کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑی شراکت داری بنائی۔ بابراعظم کی ناقابل شکست اننگز، کپتان نے 52 گیندوں پر 2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 68 رنزبنائے جبکہ وکٹ‌کیپر بلے باز محمد رضوان بھی 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے دھواں دھار باولنگ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو صفر پر پویلین بھیجا، اگلا شکار ایل کے راہول کو بنایا، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی انہوں نے ہی آوٹ کیا، شاندار باولنگ پر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔