معروف پاکستانی ماڈل حرا خان نے شادی کرلی

معروف پاکستانی ماڈل حرا خان نے شادی کرلی
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور ماڈل حرا خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ حرا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس کو ان کے مداح خوب پسند کر رہیں ہیں۔ تصویر میں حرا خان اپنے شوہر کے ہمراہ کھڑی ہیں۔
شئیر کی جانے والی تصویر میں حرا خان نے سنہرے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جب کہ ان کے شوہر کو سفید رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ حرا خان کی شادی کی سادہ تقریب کراچی میں ہوئی، اس تقریب میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
اداکارہ کی شادی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ایکٹر فارس خالد سے ہوئی ہے۔
اداکارہ کی پہلی شادی مشہور ماڈل اور ایکٹریس نادیہ حسین کے بھائی عدنان حسین سے ہوئی تھی تاہم یہ شادی ختم ہوگئی۔ نادیہ حسین کے بھائی سے شادی ختم ہونے کے باوجود بھی حرا اور نادیہ کی دوستی ختم نہیں ہوئی، حرا کے ولیمے میں نادیہ حسین نے ہی ان کا میک اپ کیا اور ولیمے میں اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت بھی کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔