عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور،روبکار جاری

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور،روبکار جاری
کیپشن: عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور کرلی گئی ہیں۔جس کے بعد اب عدالت سے ان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے 20،20ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

یاد رہے کہ تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4اکتوبر سے گرفتار تھیں۔ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو احتجاج کے تناظر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News