ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظورہوگئی اب جلد عمران خان رہا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں علیمہ خان اور عظمی خان کی پیشی کے موقع پر زرتاج گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "الحمدللہ خان صاحب کی دونوں بہنوں کی ضمانت منظور ہوگئی ہے، انشاءاللہ بہت جلد میرا لیڈر عمران خان رہا ہوں گے۔