بلدیاتی انتخابات کی آمد،مسلم لیگ ن نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا

بلدیاتی انتخابات کی آمد،مسلم لیگ ن نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: بلدیاتی انتخابات کی آمد،مسلم لیگ ن نےہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن پنجاب نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سے متعلق مشاورت کے لیے تنظیمی اجلاس 26 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے طلب کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ 180ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت اور صوبائی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔

اجلاس میں پنجاب کی میٹروپولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز اور ٹاؤن کارپوریشنز، ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلز کے لیے موزوں امیدواروں کے چناؤ کا معاملہ زیر بحث لایا جائے گا جبہ پارٹی کی یونین کونسلز سے ڈویژن لیول تک تنظیم سازی کے امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان تنطیمی اجلاس کی صدارت کریں گے، صوبائی عہدیداروں کو باقاعدہ دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News