بشریٰ بی بی نےپی ٹی آئی کااعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا،پارٹی ذرائع کی تردید

 بشریٰ بی بی نےپی ٹی آئی کااعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا،پارٹی ذرائع کی تردید
کیپشن: بشریٰ بی بی نےپی ٹی آئی کااعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا،پارٹی ذرائع کی تردید

ویب ڈیسک: بشریٰ بی بی کی  پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی خبریں، پارٹی ذرائع نے اجلاس کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی،شبلی فراز،علی امین گنڈا پور کے ہمراہ سیاسی معاملات دیکھیں گی،رؤف حسن ،سلمان اکرم راجہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گےجبکہ حلیم عادل شیخ،عون عباس،شمیم نقوی،عامر ڈوگر بھی شرکت کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے حوالے سے غور ہو گا،اجلاس میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کی ابھی تک کسی بھی پارٹی لیڈر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی نا ہی کوئی سیاسی گفتگو ہوئی،بشری بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، بشریٰ بی بی کو مسلسل آرام اور طبعی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ ان کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، وہ کوئی اجلاس طلب یا چیئر نہیں کر سکتیں،کل رات سے بشریٰ بی بی کو میڈیکل ٹیم میسر ہے، وقتاً فوقتاً ان کا چیک اپ جاری ہے۔

Watch Live Public News