رہائی کے فوری بعد علیمہ خان کا پہلا بیان

رہائی کے فوری بعد علیمہ خان کا پہلا بیان

ویب ڈیسک:جہلم کی ڈسٹرکٹ جیل سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان،عظمی خان کو رہائی مل گئی، رہائی کے بعد علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ جیل میں اُن کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟

تفصیلات کےمطابق جہم کی  ڈسٹرکٹ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نےعلیمہ خان،عظمی خان کا استقبال کیا ہے،جیل کے باہر پی ٹی آئی کی خواتین اور مرد بڑی تعداد میں جمع ہیں
علیمہ خان اور عظمی خان کی فیملی کے لوگ بھی موجود ہیں، علیمہ خان کا بیٹا شہروز اور بہن نورین نیازی بھی جیل کے باہر موجود ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد سے دونوں بہنوں کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں،دونوں روبکاریں 9  گھنٹے گزرنے کےبعد جہلم جیل پہنچی تھیں،پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر سکیورٹی کےلیے موجود تھی۔

علیمہ خان نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باقی قیدیوں کو ہمارے ساتھ بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ 

Watch Live Public News