(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تا ہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھندکا امکان ہے ۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔