پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل پر اتفاق

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل پر اتفاق
کیپشن: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل پر اتفاق

 ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل پر اتفاق کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ہنگو میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ملاقات میں صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور پی ٹی آئی بانی کی رہائی کیلئے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ بنانے پر اتفاق ہوا اور پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رائے کے بغیر کابینہ بنانے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، پارلیمانی پارٹی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دی تھی تاہم بعد میں مسائل پیدا ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز اور قبائلی عمائدین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں دہشت گردی اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کیلئے مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Watch Live Public News