ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت 4 نومبر کو ہوگئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو کیس کی سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کیا ہے۔
درخواست گزار غلام مرتضیٰ نے اپنے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں پی ٹی آئی کے بانی کے غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹویٹس کو ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں عمران خان کی قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس پھیلانے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔