بھارت میں آسٹریلین ویمن کرکٹرز کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت، سیکیورٹی کا پول کھل گیا

بھارت میں آسٹریلین ویمن کرکٹرز کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت، سیکیورٹی کا پول کھل گیا
کیپشن: بھارت میں آسٹریلین ویمن کرکٹرز کیساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت، سیکیورٹی کا پول کھل گیا

ویب ڈیسک: بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے موجود آسٹریلوی کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی بدتمیزی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اندور میں دو آسٹریلوی خواتین کرکٹرز جب ہوٹل سے کیفے ٹیریا کیلئے نکلیں تو موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے آسٹریلوی کرکٹرز کو انتہائی نازیبا انداز میں چھوا اور فرار ہو گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑیوں نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر ٹیم سیکیورٹی آفیسر کو دی جنہوں نے ریجنل پولیس سے رابطہ کرکے انہیں یہ اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم کی شکایت پر علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج فوری طور پر نکلوائی گئی۔ اس دوران جائے وقوعہ پر موجود ایک عینی شاہد نے موٹرسائیکل کا نمبر بھی نوٹ کر لیا جس کی مدد سے متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کرکٹ شائقین کے مطابق آئی سی سی کے اتنے بڑے ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا افسوسناک واقعہ بھارتی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

Watch Live Public News