نان اورخمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

نان اورخمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

ویب ڈیسک:متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کر دیا۔

پنجاب میں سبزی اور پھلوں کے بعد نان اور خمیری روٹی بھی مہنگی ہوگئی، قیمتِ فروخت 25 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوگئی،حکومت کی جانب سےتاحال کوئی باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیاگیا،خودساختہ اضافے نے شہریوں کو مزید پریشان کردیا ہے۔

شہریوں کاکہنا ہےحکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے اور اضافے کا نوٹس لے،دوسری جانب تندورمالکان کا کہنا ہےکہ آٹے کی بوری، ایل پی جی گیس اورمزدوری کےبڑھتے داموں کے باعث نرخوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا قیمتوں میں ازخود اضافہ عوام کی جیب پر بھاری مگر حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

Watch Live Public News