ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی, بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی بڑی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی.
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران خودکش حملے کے لئے تیار گاڑی تباہ کر دی گئی، کارروائی میں تین بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی۔
آپریشن "عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، وطن کے دفاع میں جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔