نیول چیف کا کریکس ایریاکےفارورڈپوسٹس کادورہ، پاک میرینزمیں جدید ترین ہوورکرافٹ شامل

نیول چیف کا کریکس ایریاکےفارورڈپوسٹس کادورہ، پاک میرینزمیں جدید ترین ہوورکرافٹ شامل

ویب ڈیسک:نیول چیف ایڈمرل نویداشرف کا کریکس ایریاکےفارورڈپوسٹس کادورہ، ایڈمرل نویداشرف نےآپریشنل تیاریوں اورجنگی صلاحیتوں کاجائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورےکےدوران پاک میرینزمیں جدید2400ٹی ڈی ہوورکرافٹ شامل کردیئےگئے، 3جدیدترین ہوورکرافٹ کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں اہم اضافہ ہے۔
نئےہوورکرافٹ مختلف سطحوں پربیک وقت کام کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں، روایتی کشتیاں جن علاقوں میں نہیں جا سکتیں وہاں ہوورکرافٹ باآسانی متحرک رہیں گے۔

زمین اورسمندرپربیک وقت آپریشن کی صلاحیت پاک میرینزکوواضح برتری فراہم کرتی ہے، نئےہوورکرافٹ کی شمولیت پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت اورمؤثرردعمل کی استعدادمضبوط بنائےگی۔

نیول چیف ایڈمرل نویداشرف کا کہنا تھا کہ نئی پلیٹ فارمزکی شمولیت پاک بحریہ کےجدیدوژن کی عکاسی ہے،پاک بحریہ سمندری سرحدوں اورساحلی پٹی کےدفاع کیلئےپرعزم ہے۔

نیول چیف ایڈمرل نویداشرف نےکریکس ایریاکےدفاع کوپاک بحریہ کی اولین ترجیح قراردیا۔

ایڈمرل نویداشرف کا کہنا تھا کہ سی لائنزآف کمیونی کیشن اورمیری ٹائم سیکیورٹی قومی خودمختاری کاستون ہیں،پاکستان بحریہ علاقائی سلامتی میں اہم اسٹیک ہولڈرکاکرداراداکررہی ہے۔

سرکریک سےجیوانی تک اپنی بحری حدودکادفاع کرناجانتےہیں، پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت ہماری قوم کےبلندحوصلےکی طرح مضبوط ہے،سمندرسےساحل تک ہمارادفاعی نظام ناقابل تسخیرہے۔

 

Watch Live Public News