نوازشریف کی ویکسینیشن کا جعلی اندراج مریم کی سازش تھی

نوازشریف کی ویکسینیشن کا جعلی اندراج مریم کی سازش تھی

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کو مریم نواز شریف کی سازش قرار دیدیا.

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کا دورہ منسوخ ہونے پر ن لیگ نے پروپیگنڈاکیا، سیاست میں گندی سوچ رکھنے والوں نے ملک کے وقار کا نہیں سوچا، ن لیگ کی جانب سے ملک کے خلاف منظم سازش کی جارہی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بند کرنے کے بعد ویکی نیشن پر حملہ کیا گیا، سازش کے تحت ن لیگ نے نوازشریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کرایا، نوازشریف کی بیٹی اور کچھ ایم پی ایز نے مل کر سازش تیارکی، جعلی ویکسی نیشن کے معاملے میں6کردار ہیں. سازش کا مقصد تھا کہ ملک میں ویکسی نیشن کا نظام ٹھیک نہیں.

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وکلا برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وکلا کی تمام عمر جدوجہد انصاف کے لئے ہوتی ہے، آزادی اظہار رائے کے لیےوکلا کا بڑاکردار ہے، چند گھنٹوں کے نوٹس پر بھارت میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ، میں بھی لاک ڈاؤن لگانے کے حق میں تھا، عمران خان کھڑاہوا اورکہاہمیں غریبوں کوبچانا ہے، پاکستان دیگر دنیا کی نسبت کوروناسے بچ گیا، ہم لوگوں کو بہت جلد ویکسین لگانے میں کامیاب ہوئے، کورونا پرقابوپانے کی پالیسی کی دنیا معترف ہے. ڈاکٹر شہباز گل نے کہا مشرق وسطیٰ میں مزدوروں کومسائل کی وجہ سے زرمبادلہ متاثرہوا.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔