وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اقوام عالم کو آئینہ دکھایا

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اقوام عالم کو آئینہ دکھایا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا، وزیراعظم نے دنیا میں بڑھتی ہوئی معاشی اورسماجی بے چینی کے اسباب احاطہ کیا.

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں افغان مسئلے کو درست سیاق وسباق میں دنیا کے سامنے رکھا، وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ کس طرح سپر پاورز نے افغانستان میں کھیل کھیلے، افغان مجاہدین کے قیام اور طالبان کے اقتدار میں آنے تک کی داستان دنیا کے سامنے رکھی۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا وزیراعظم نے باور کروایا کہ آج افغانستان میں حالات کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ امریکہ اور دیگرممالک ہیں، افغانیوں کو تنہا نا چھوڑنے کی اپیل وزیر اعظم عمران خان کے انسان دوست پہلو کی عکاس ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے ہندوستان کا فاشسٹ چہرہ دکھایا، اقوام عالم کو باورکروانے کے کوشش کی ہے کہ کس طرح ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو کچل رہاہے، مسئلہ کشمیراور ہندوستانی افواج کی سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کو دنیا کے سامنے رکھا. شیخ رشید احمد نے کہا وزیر اعظم نے اقوام عالم کو یہ بھی بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک غریب ملکوں کی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دے رہے ہیں۔ امید ہے اقوام عالم وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے رہنمائی لیکر درست پالیسیاں بنائیں گے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔