بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلا دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم آخری اوور میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بنگلا دیش کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ 

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے ایک بار پھر جارحانہ اننگز کھیلی اور صرف 37 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔ شبمن گل 29، شیوم دوبے 2، کپتان سوریہ کمار یادیو اور تلک ورما 5-5 اور پانڈیا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی بلے باز آزادی سے نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 127 رنز بنا سکی۔ بنگلا دیش کی جانب سے سیف حسن نے 69 اور پرویز حسین نے 21 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ بنگلا دیشی بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکا۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، بمراہ اور چکرورتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا اور سپر 4 میں لگاتار 2 میچ ہارنے والی سری لنکا فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

بھارت سپر 4 مرحلے کا اپنا آخری میچ جمعہ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

بھارت کے فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جمعرات کو ہونے والا میچ ورچوئل سیمی فائنل بن گیا ہے۔ جیتنے والا فائنل میں بھارت سے کھیلے گا۔

Watch Live Public News