ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ اب اُن کو خواب میں ننھے قدموں کی چاپ سنائی دیتی ہے۔
بالی وڈ کے دبنگ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب شادی نہیں کرنا چاہتے لیکن باپ بننے کے خیال کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ شادی نہ ہونے کے سب سے بڑے ذمہ دار وہ خود ہیں۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر شادی نہ بھی ہو تو بچے ضرور ہو سکتے ہیں۔
دبنگ خان کے اس بیان سے لگتا ہے کہ کنوارہ خان اب صرف کنوارہ ہی نہیں رہنا چاہتے، بلکہ "ڈیڈی خان" بننے کی تیاری میں ہیں۔
سپر اسٹار نے رشتوں پر اپنی فلسفیانہ رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ساتھی تیز بھاگنے لگے اور دوسرا پیچھے رہ جائے، تو یہیں سے تعلقات میں دراڑیں پڑتی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ساتھ ساتھ بڑھو، ایک دوسرے پر بوجھ نہ بنو، ورنہ معاملہ خراب ہو جاتا ہے۔