نام نہاد جمہوریت کے پردے میں ظلم و بربریت ،بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب

نام نہاد جمہوریت کے پردے میں ظلم و بربریت ،بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب
کیپشن: نام نہاد جمہوریت کے پردے میں ظلم و بربریت ،بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب

ویب ڈیسک: بھارت نام نہاد جمہوریت کا دعویدار مگر درحقیقت پورا نظام ٹوٹ پھوٹ اور استحصال کا شکار ہے۔ بھارت میں اس وقت 67 آزادی اور علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں۔

ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر چکی ہیں۔ یہ تحریکیں بھارت میں مودی حکومت کی ناانصافی، اقلیتوں کا استحصال اور جبری قبضے کے خلاف عوام کا ردعمل ہیں۔ مودی حکومت اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے فوجی طاقت، غیر قانونی پابندیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ،  ناگا عوام کی بھارتی فوجی جبر ، مذہبی استحصال اور ثقافتی قبضے  کیخلاف جدوجہد کی نمائندہ ہے۔

بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق  "بھارتی وزارت داخلہ  نےنیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این) پر مزید پانچ سال  کیلئے پابندی  عائد کر دی"  ۔ این ایس سی این  پر پابندی   ناگا عوام کی آواز دبانے، آزادی کے مطالبے کو کچلنے کی مودی حکومت کی مذموم کوشش ہے۔ مودی حکومت  اپنےجبر  کوجواز فراہم کرنے کے لیے  عوامی آواز  کو دہشتگردی سے جوڑنے کی پالیسی  پر عمل پیرا ہے ۔

مودی حکومت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل  اور اقتدار پر قابض رہنے کے لیے  اپنے  شہریوں  کو زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم کر  رہی ہے۔

Watch Live Public News